’پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی بحال، دوپروازیں جدہ روانہ‘
فہد شبیر اتوار 7 فروری 2016 16:15
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 7فروری۔2016ء)پاکستان کی قومی فضائی کمپنی کا کہنا ہے کہ نجکاری کے خلاف ملازمین کی ہڑتال کے باعث کئی دونوں معطل فلائٹ آپریشن اب جزوی طور پر دوبارہ بحال ہو رہا ہے اور پی آئی اے کا عملہ دو جہاز لے کرجدہ روانہ ہوا ہے۔ بی بی سی کے مطابق ہفتے کی رات دیر گئے پی آئی اے کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانے والے پاکستانی زائرین کو ملک واپس لانے کے لیے پی آئی اے کے دو بوئینگ 777 جہاز جدہ روانہ ہوئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 800 زائرین دوپہر تک واپس پاکستان آ جائیں گے جبکہ سعودی ایئر لائن کی مدد سے بھی مزید 400 زائرین کی واپسی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی نجکاری کے خلاف ملازمین دو فروری سے ہڑتال پر ہیں اورپی آئی اے کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بند پڑا ہے۔(جاری ہے)
پی ائی اے کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ جدہ روانہ کی جانے والی پروازوں کو پی آئی اے کے عملے کی مدد سے چلایا گیا ہے جبکہ اسلام آباد اور کراچی سے جدہ جانے والی پرواز اپنے شیڈول وقت کے مطابق جدہ پہنچیں گی۔
پی آئی اے کی انتظامیہ نے ملازمین سے درخواست کی ہے کہ وہ ڈیوٹیز پر واپس آئیں اور اپنی ایئر لائن کو ان مشکل حالات سے نکالیں۔ حکومت نے پی آئی اے میں لازمی سروس ایکٹ نافذ کر رکھا ہے اور وزیراعظم نواز شریف نے کہا تھا کہہڑتال پر جانے والے ملازمین کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ دوسری جانب پی آئی اے کے پائلٹس کی ایسوسی ایشن پالپا کے صدر عامر ہاشمی نے ہڑتال ختم کر کے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کی حمایت کی ہے۔عامر ہاشمی کے دعوٰی کے مطابق 432 میں سے زیادہ تر پائلٹس پروازیں شروع کرنے کے حق میں ہیں۔ نجکاری کمیشن کے چیرمین محمد زبیر پی اور پی آئی اے کے ہڑتالی ملازمین اور یونین سے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری مختصر اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے میں پی ائی اے کے عملے کو خدمات کو سہراتی ہے۔ پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ملازمین کی ہڑتال کے پہلے دن کراچی کے قائداعظم انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے باہر شدید احتجاج ہوا تھا۔سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے آنسو گیس پھینکی اور فائرنگ سے دو ملازم ہلاک ہوئے۔ پی آئی اے ملازمین کا احتجاج 20 جنوری کو قومی اسمبلی میں پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے بل آنے پر شروع ہوا تھا۔ ادارے کے ترجمان دانیال گیلانی نے کہا تھا کہ’11 دنوں میں پی آئی اے کو 2 ارب سے زیادہ کا نقصان ہو چکا ہے۔‘مزید اہم خبریں
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
8 فروری کو ن لیگ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ صرف 40 نشستیں جیتی
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
پنجاب میں ن لیگ ختم ہوگی تو کوئی ایسا ہوگا جو خلاء کو پُر کرے گا
-
نان بائی ویلفیئرایسوسی ایشن نے روٹی، نان کے سرکاری نرخ کو چیلنج کردیا
-
جنرل ر قمر باجوہ نے نوازشریف کو باہر میں بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.