فرانسیسی حکام نے فرانسیسی زبان کے حروف تہجی میں ایک بڑی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 7 فروری 2016 17:28

فرانسیسی حکام نے فرانسیسی زبان کے حروف تہجی میں ایک بڑی تبدیلی کا فیصلہ ..

فرانسیسی عوام حکومت کی جانب سے فرانسیسی حروف تہجی میں ایک بڑی تبدیلی کیے جانے پر خاصے غصے میں ہیں۔ فرانسیسی حکومت حروف تہجی میں لکھے جانے والے کچھ الفاظ ،جن میں نشان لہجہ(circumflex) بھی شامل ہے، ختم کر رہی ہے۔اس تبدیلی کے بعد 2000 فرانسیسی الفاظ میں سے نشان لہجہ اور دوسرے نشان ختم ہوجائیں گے ۔
حرواف تہجی سے ان حروف اور نشانات کو ختم کی تجویزنئی نہیں۔

اس حوالے سے 1990 میں بھی تجاویز سامنے آئیں تھیں تاہم اب پبلیشروں کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ سے سکولوں کے لیے چھپنے والی تمام کتابوں میں ان تبدیلیوں کو مدنظر رکھیں گے۔ان تبدیلیوں کے بعد بہت سے حروف سے نشان لہجہ اور خط ربط(hyphen) وغیرہ ختم ہوجائیں گے۔
فرانس کی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ ان تبدیلیوں کے باوجود پرانے حروف مکمل طور پر ختم نہیں ہونگے بہت سے حروف کے پرانے اور نئے دونوں طرح کے ہجے قابل قبول ہونگے۔

(جاری ہے)

وزارت تعلیم کے مطابق یہ تبدیلیاں طلباء اور اساتذہ کی مشکلات کے پیش نظر کی جا رہی ہیں۔
فرانسیسی حروف تہجی میں تبدیلی کی خبر پر فرانس کے انٹرنیٹ صارفین میں کافی غم وغصہ پایا جاتا ہے۔انٹرنیٹ صارفین #ReformeOrthographe (املائی اصطلاحات) اور #JeSuisCirconflexe (میں نشان لہجہ ہوں)کے ہیش ٹیگ کے ساتھ پوسٹ کر کے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔انٹرنیٹ صارفین کا خیال ہے کہ فرانسیسی زبان کی یہ پیچیدگی ہی اس کا حسن ہے۔
اس تبدیلی کے بعد Oignon کے ہجے ognon (پیاز)، Nénuphar کےہجے nénufar (پانی کا پھول)، S'entraîner کے ہجے s'entrainer (مشق کرنا)، Maîtresse کے ہجے maitresse (مسٹریس، ٹیچر)، Coût کے ہجے cout (قیمت)، Mille-pattes کے ہجے millepattes (کنکھجورا) اور Porte-monnaie کے ہجے portemonnaie (پرس، بٹوہ) ہو جائیں گے۔