حکومت ایئرکرافٹ انجینئرز کی کلیئرنس کے بغیر طیارے اڑا کرانسانی جانوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے،سہیل بلوچ

پی آئی اے انتظامیہ بوکھلاہٹ میں بے ضابطگیاں کررہی ہے ،عالمی ایوی ایشن کو اس ضمن میں خط لکھ کر آگاہ کرینگے، گفتگو

اتوار 7 فروری 2016 17:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 فروری۔2016ء)چیئرمین جوائنٹ ایوی ایشن کمیٹی سہیل بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت ایئرکرافٹ انجینئرز کی کلیئرنس کے بغیر طیارے اڑا کرانسانی جانوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے ،پی آئی اے انتظامیہ بوکھلاہٹ میں بے ضابطگیاں کررہی ہے ،عالمی ایوی ایشن کو اس ضمن میں خط لکھ کر آگاہ کرینگے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت ایئرکرافٹ انجینئرز کی کلیئرنس کے بغیر پی آئی اے کے طیاروں کو چلا اڑا رہی ہے جس سے انسانی جانوں کو خطرہے ہے اور حکومت کا یہ عمل عالمی ایو ایشن قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ بوکھلاہٹ میں بے ضابطگیاں کررہی ہے اور بغیرکلیئرنس کے انسانی جانوں کو شدید خطرات میں ڈال دیا گیا ہے ، حکومت کا یہ عمل کسی بھی وقت بڑے حادثے کو جنم دے سکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عالمی ایوی ایشن کو اس ضمن میں خط لکھا جائے گا تاکہ پی آئی اے کے جہازوں کو اڑنے سے روکا جاسکے ۔