سی ڈی اے کی نا اہلی سیکٹر جی سکس ٹو کی گلی نمبر 35 میں 11 گھروں کا کمرشل استعمال تاحال جا ری
اتوار 7 فروری 2016 17:57
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 فروری۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے)کے شعبہ انفورسمنٹ اور بلڈنگ کنٹرول سیل کی سپریم کورٹ آف پاکستان کے واضح احکامات کے باوجود نااہلی کے باعث اسلام آبادکے سیکٹر جی سکس ٹو کی گلی نمبر 35 میں 11 گھروں کا کمرشل استعمال تاحال نہ روکا جا سکا ہے۔گلی نمبر 35 میں11 گھروں کیخلاف موصول ہونی والی شکایات کو سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ اور بلڈنگ کنٹرول سیل نے ردی کی ٹوکری کی زینت بنا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس ٹو کی گلی نمبر 35 کے مکان نمبر 1، مکان نمبر2، مکان نمبر6، مکان نمبر10، مکان نمبر12،مکان نمبر16، مکان نمبر19،مکان نمبر24، مکان نمبر26، مکان نمبر29 اور مکان نمبر 30 کو عرصہ دراز سے کمرشل استعمال کیا جا رہا ہے ۔(جاری ہے)
سی ڈی اے ذرائع کے مطابق شعبہ انفورسمنٹ کو ماہانہ لاکھوں روپے منتھلی دی جاتی ہے جس کے باعث آج تک ان گھروں کیخلاف آپریشن عمل میں نہیں لایا جا سکا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈگ کنٹرول سیل کے نوٹس کے بعد بھی فی الحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے جبکہ ان گھروں کا کمرشل استعمال تاحال جاری ہے۔اسلام آبادہولیڈین ہوٹل کے سامنے گلی نمبر 35 میں کُل 18 مکانات ہیں جس میں سے 7 کو بطور گیسٹ ہاوٴس جبکہ باقی میں ایڈورٹائزمنٹ ایجنسیز اور کئی قسم کے دفاتر موجود ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے واضح احکامات کے باوجود ان گھروں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے جو کہ سی ڈی اے کی کارکردگی اور” رہائشی علاقوں کے کمرشل استعمال“ کی مد میں کئے گئے کئی گرینڈ آپریشنز پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔ایک طرف رہائشی علاقوں میں کئے جانے والے آپریشنز اور دوسری جانب مُٹھی گرم ہونے کے باعث آنکھیں بند کر لی ہیں۔آن لائن کے رابطہ کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر بی سی ایس ون شفیق مروت نے بتایا کہ رہائشی علاقوں میں کمرشل سرگرمیوں کیخلاف پورے وفاق میں آپریشن جاری ہے، سیکٹر جی، آئی اور ایف کے آپریشنز کے بعد میلوڈی میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاہم اگر میلوڈی مارکیٹ کے متعلقہ انسپکٹر کا کوئی ذاتی مفاد ہے تو اس حوالے کچھ نہیں کہ سکتا ہوں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.