ڈیرہ غازی خان میں سینکڑوں افغان باشندوں کی غیر قانونی موجودگی کا انکشاف
وزیر داخلہ نے افغان باشندوں کی موجودگی بارے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی
اتوار 7 فروری 2016 17:58
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 فروری۔2016ء) سینکڑوں افغان باشندوں کی ڈیرہ غازی خان میں غیر قانونی موجودگی کا انکشاف ہواہے ،حسا س اداروں کی نشاندہی پر وزیر داخلہ نے غیر قانونی افغان باشندوں کی موجودگی کے بارے میں آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔آن لائن کو ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق ضلع ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ شریف میں سینکڑوں افغان باشندوں کی موجود گی اور آبادکاری پر حساس اداروں نے دہشت گردی کے ممکنہ خطرہ کے پیش نظر وزارت داخلہ کو آگاہ کردیا ہے جس کے مطابق پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح ڈیرہ غازی خان میں افغان باشندوں کی تیزی سے غیر قانونی آبادی کاری اور کاروبار میں شراکت داری پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
وزارت داخلہ کو بتایاگیاہے کہ شمالی وزیر ستان سمیت دیگر قبائلی علاقوں سے افغان باشندے پنجاب سمیت ملک کے دوسرے علاقوں کا رخ کررہے ہیں جن میں سے متعدد بغیر شناختی کارڈز کے ہیں اور مقامی افراد سے مل کر بے فارم میں ان کے اندراج کا بھی انکشاف ہواہے جس کو روکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے ۔(جاری ہے)
اسی حوالے سے جنوبی پنجاب کے قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کا متعدد بار ذکر کیاگیاہے اور دہشت گردوں کے خلاف پنجاب حکومت نے آپریشن کا عندیہ بھی دیا ہے ۔
واضح رہے کہ تحصیل تونسہ شریف پنجاب کا آخری سرحدی علاقہ ہے جو کہ شمالی وزیر ستان سے ملحقہ ہے اسی وجہ سے افغان باشندے بذریعہ تمن بزدار اور تمن قیصرانی سے آمد ورفت رکھے ہوئے ہیں اور تحصیل تونسہ شریف میں زمینوں کی خریداری کرکے آبادکاریاں کی جارہی ہیں ۔علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ کو اس حوالے سے متعدد بار اطلاع بھی دی ہے تاہم کوئی خاطر خواہ کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔اس معاملے پر حسا س اداروں نے وزارت داخلہ کو مراسلہ جاری کیا ہے جس پر وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے غیر قانونی افغان باشندوں کی موجودگی کے بارے میں آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور اس حوالے سے سیکورٹی اقدامات موثر بنانے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.