پاکستان سپر لیگ ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 133رنز کا ہدف دے دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 7 فروری 2016 18:12

پاکستان سپر لیگ ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 133رنز ..

دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار7فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 133 رنز کا ہدف دیا ہے ، تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلا نقصان 31رنز کے مجوعی سکور پر شین واٹسن کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 13 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔

اسلام آباد کے دوسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی شرجیل خان تھے جو 28 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے ۔ خالد لطیف 39، اشعر زیدی چھ ، رسل 2، مصباح اور بلنگز 4،4جبکہ عمران خالد بارہ رنز بناسکے ، محمد سمیع 20اور اجمل بغیر رن سکور کیے کریز پر موجود رہے اور اسلام آباد نے مقررہ بیس اوورز میں 8وکٹوں پر 132رنز جوڑے ، کراچی کی جانب سے بوپارہ نے 2جبکہ اسامہ ، عامر اور عماد نے ایک ، ایک کھلاڑی آوٹ کیا ،