ڈی پورٹیز کے حوالے سے پاکستان او ر یورپین یونین کے درمیان تمام معاملات طے پا گئے، آئندہ جرائم یا دہشت گردی میں ملوث ہونے کی بنیاد پر گرفتار افراد سے متعلق معلومات پاکستان کے ساتھ شیئر کئے جا نے کے بعد ملزمان کو ڈی پورٹ کیا جائے گا،یورپی یونین کی وزارت داخلہ کو یقین دہانی، تصفیہ طلب امور کے حل سے ڈی پورٹیز کی منظم انداز میں واپسی ممکن بنے گی اور دونوں فریقین کے مابین تعاون کو مزیدفروغ ملے گا،وزیر داخلہ چوہدری نثار
اتوار 7 فروری 2016 19:18
اسلام آباد/برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 7فروری۔2016ء) ڈی پورٹیز کے حوالے سے پاکستان او ر یورپین یونین کے درمیان تمام معاملات طے پا گئے،آئندہ جرائم یا دہشت گردی میں ملوث ہونے کی بنیاد پر گرفتار ہونیوالے افراد کو ڈی پورٹ کر نے سے قبل یورپی یونین پاکستان کے ساتھ تمام معلومات شیئر کرے گی جس کے بعد حکومت پاکستان کی اجازت کے بعد ملزمان کو ڈی پورٹ کیا جائے گا۔
اتوار کو تر جمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ حکام اور یورپین یونین کے مابین ڈی پورٹیز کے مسلے پر بیلجئیم کے شہر برسلز میں مذاکرات ہوئے۔اجلاس میں یورپین یونین کی ڈی پورٹیز کے حوالے سے پاکستان کے تمام تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ آئندہ ڈی پورٹیز کی شہریت کی تصدیق اور انکی منظم واپسی کے سلسلے میں وزارتِ داخلہ پاکستان کے وضع کردہ طریقہ کار کی مکمل پاسداری کی جائے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.