پاکستان سپر لیگ ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 3 رنز سے شکست دیدی
اتوار 7 فروری 2016 20:12
دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار7فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 3 رنز سے ہرا دیا ، تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلا نقصان 31رنز کے مجوعی سکور پر شین واٹسن کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 13 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔
اسلام آباد کے دوسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی شرجیل خان تھے جو 28 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے ۔ خالد لطیف 39، اشعر زیدی چھ ، رسل 2، مصباح اور بلنگز 4،4جبکہ عمران خالد بارہ رنز بناسکے ، محمد سمیع 20اور اجمل بغیر رن سکور کیے کریز پر موجود رہے اور اسلام آباد نے مقررہ بیس اوورز میں 8وکٹوں پر 132رنز جوڑے ، کراچی کی جانب سے بوپارہ نے 2جبکہ اسامہ ، عامر اور عماد نے ایک ، ایک کھلاڑی آوٹ کیا ، ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور دوسرے ہی اوور میں لینڈن سمنز 1سکور بنا کر رن آوٹ ہو گئے جبکہ جیمز وینس بھی صرف 2 رنز بنا کر سعید اجمل کا شکار بنے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.