Live Updates

انٹرا پارٹی انتخابات جیتنے کیلئے مخالف امیدوارظفر خان نے اے این پی اور دیگر پارٹیوں کے کارکنوں میں 30ہزارموبائل سم تقسیم کرکے ان کو تحریک انصاف کا ووٹر ز بنا یا ہے ،تحریک انصاف کے ضلعی صدارت کے امیدوار عابد خان کا انکشاف

اتوار 7 فروری 2016 20:14

انٹرا پارٹی انتخابات جیتنے کیلئے مخالف امیدوارظفر خان نے اے این پی ..

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 7فروری۔2016ء) تحریک انصاف کے ضلعی صدارت کے امیدوار عابد خان نے انکشاف کیا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات جیتنے کیلئے مخالف امیدوارظفر خان نے اے این پی اور دیگر پارٹیوں کے کارکنوں میں 30ہزارموبائل سم تقسیم کرکے ان کو تحریک انصاف کا ووٹر ز بنا یا ہے ۔ ضلع ناظم فہد ریاض خان انٹرا پارٹی انتخابات میں فریق نہ بنے اور اپنے سائن بورڈ ز سے مخالف امیدوار کی تصاویر ہٹا دیں۔

تحریک انصاف کے کارکن شخصیات کو نہیں بلکہ نظریات کو مانتے ہے ۔ وہ چارسدہ پریس چیمبر میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر تحریک انصاف تحصیل چارسدہ کے صدارتی امیدوار وحید باچا ، جہانگیر رضا ، اجمل درانی، سلیمان ، نعیم، عبید ،ڈاکٹر اصغر ، جان عالم ، اعجاز خان ، محمد عالم ، حسیب ، بابر ، وقاص ، مراد ، فضل حالق ، شاہ فیصل مختیار اور دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس کے آغاز میں تحریک انصاف ضلع چارسدہ کے امیدوار جہانگیر رضا نے کہا کہ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے کارکنوں نے مختلف یونین کونسلوں میں طویل مشاورتی اجلاسوں کے بعد متفقہ طور پر عابد خان کو ضلعی صدارت جبکہ وحید باچا کو تحصیل چارسدہ کی صدارت کیلئے امیدوار نامز د کیا ہے جن کی کامیابی کیلئے پی ٹی آئی کے کارکن سر دھڑ کی بازی لگائینگے ۔

اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے پی ٹی آئی کے ضلعی صدارت کے امیدوار عابد خان نے کہا کہ وہ انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہتے تھے مگر کارکنوں کے پر زور اصرار ، پارٹی نظریات اور منشور کو بچانے کیلئے میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی آرگنائزر فضل محمد خان کے نامز د صدارتی امیدوار ظفر خان پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں مگر انٹر ا پارٹی انتخابات میں ان کے تمام سازشوں کو بے نقاب کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ مخالف امیدوار نے انٹرا پارٹی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے 30ہزار موبائل سم حاصل کرکے اے این پی اور دیگر پارٹیوں کے کارکنوں میں تقسیم کرکے پی ٹی آئی کے جعلی ووٹ رجسٹرڈ کئے ہیں جس کے خلاف کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے ۔ انہوں نے ضلع ناظم فہد ریاض کو انٹر اپارٹی انتخابات میں فریق بننے سے باز رہنے کامطالبہ کیا اور کہا کہ وہ پورے ضلع کے ناظم ہے کسی فرد واحد کا نہیں۔انہوں نے مخالف امیدوارظفر خان اور ضلع ناظم فہد ریاض کے تصاویر سے مزین بڑے بڑے سائن بورڈ فوری طو رپر ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ عابد خان نے کہا کہ ظہور خان عمرزئی ، طارق اعظم، بابر خان عمرزئی اور شبقدر کے ساتھیوں سے بھی مشاورت جاری ہے اور انشاء اللہ فتح نظریاتی کارکنوں کی ہوگی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات