موبائل فنانشل سروسز کے ذریعہ پاسپورٹ کی فیس جمع کرانے کے پائلٹ پراجیکٹ کا راولپنڈی اور اسلام آباد سے آغاز

اتوار 7 فروری 2016 20:14

موبائل فنانشل سروسز کے ذریعہ پاسپورٹ کی فیس جمع کرانے کے پائلٹ پراجیکٹ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 7فروری۔2016ء) موبائل فنانشل سروسز کے ذریعہ پاسپورٹ کی فیس جمع کرانے کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز راولپنڈی اور اسلام آباد سے کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس پراجیکٹ کا مقصد صارفین کو مشکلات سے پاک درخواستیں جمع کرانے کی سہولت دینا ہے ، عوام کو سہولیات کی فراہمی کے حکومتی وژن کے تحت وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے یہ پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا ہے۔ موبی لنک نیشنل بینک کے ساتھ پہلا شراکت دار ہوگا، اس منصوبے کے تحت صارفین کو موبی کیش ایجنٹ کے ذریعہ پاسپورٹ فیس جمع کرانے کی سہولت میسر آسکے گی جس کے سروسز چارجز 100روپے ہونگے۔

متعلقہ عنوان :