سیاست کو مسترد کرکے قومی مفادکو ترجیح دینے والے قومی ایئرلائن کے کارکن قابل فخر ہیں،ایسے تمام قابل فخر پاکستانیوں کے ساتھ ملکر تمام تباہ حال اداروں کی تعمیر کرینگے ، پاکستان سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی ذات سے بلند ہو کر سوچیں، ذاتی مفاد کو ترجیح دینے اور ہڑتالوں سے انتشار پھیلانے والے اپنے دل میں پاکستان درد پیدا کریں ، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید کا بیان

اتوار 7 فروری 2016 22:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 7فروری۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا کہ سیاست کو مسترد کرکے قومی مفادکو ترجیح دینے والے قومی ایئرلائن کے کارکن قابل فخر ہیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کو پرویز رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ ملکی وقار کی سربلندی اور مسافروں کی پریشانی کا احساس کرنے والے ورکر کو مبارکباد دیتے ہیں کیونکہ سیاست کو مسترد کر کے قومی مفاد کو ترجیح دینے والے کارکن قابل فخر ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایسے تمام قابل فخر پاکستانیوں کے ساتھ ملکر تمام تباہ حال اداروں کی تعمیر کرینگے ۔ پاکستان سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی ذات سے بلند ہو کر سوچیں۔ پرویز رشید نے کہا کہ ذاتی مفاد کو ترجیح دینے، ہڑتالوں سے انتشار پھیلانے والے اپنے دل میں پاکستان درد پیدا کریں ۔علاج روزگار اور حصول علم میں مدد دینے والی سروس کے ورکرز کا ہڑتال کرنا مناسب نہیں ہے ۔