پاکستان سپر لیگ،پشاور زلمے نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 136 رنز کا ہدف دیدیا

اتوار 7 فروری 2016 22:39

پاکستان سپر لیگ،پشاور زلمے نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 136 رنز ..

دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار7فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے میچ میں پشاور زلمے نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 136 رنز کا ہدف دیا ہے ، تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پشاور زلمے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے ۔

(جاری ہے)

پشاور زلمے کا اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور دونوں اوپنرز 24 رنز کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے ۔

محمد حفیظ 10 اور تمیم اقبال 13 رنز بنا کر محمد نواز کا شکار بنے ۔ کپتان شاہد آفریدی نے ایک بار پھر مایوس کیا اور کوئی رن بنائے بغیر دوسری بال پر ہی کیچ آوٹ ہوگئے ۔ شاہد یوسف نے 21 اور ڈیرن سیمی نے 48 رنز سکور کرکے پشاور کو 135رنز پہنچے میں مدد دی ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد نواز نے 3،عمر گل نے 2جبکہ ذوافقار بابر اور انور علی نے ایک ایک کھلاڑی آوٹ کیا ،

متعلقہ عنوان :