بڑا سیارچہ 5 مارچ کو زمین کے قریب سے گزرے گا، ناسا

اتوار 7 فروری 2016 23:40

بڑا سیارچہ 5 مارچ کو زمین کے قریب سے گزرے گا، ناسا

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 7فروری۔2016ء)خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا نے کہا ہے کہ ایک بڑا سیارچہ آئندہ ماہ زمین کے قریب سے گزرے گا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ناسا ایک 100 فٹ طویل سیارچے پر نظر رکھے ہوئے ہے جو اگلے ماہ زمین کے پاس سے گزرنے والا ہے تاہم سیاچے کا زمین سے ٹکرانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ناسا حکام کے مطابق سیارچے کا پہلی بار مشاہدہ 2013ء میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

کیلی فورنیا کے پسادینا کے علاقے میں ناسا کی قائم کردہ جیٹ پروپلشن لباریٹری کے سائنس دانوں کے مطابق یہ سیارچہ پانچ مارچ کو زمین سے 11000میل کے قریبی فاصلے سے گزرے گا تاہم سیارچے کی غیر یقینی راہ کو دیکھتے ہوئے یہ بھی ہوسکتا ہے کہ یہ زمین سے 90 لاکھ میل کے فاصلے کی دوری پر چلا جائے۔ ناسا کا کہنا ہے کہ 28ستمبر 2017ء کو یہ سیارچہ ایک مرتبہ پھر زمین کے قریب سے گزرے گا لیکن اس کے زمین سے ٹکرانے کا ایک کے مقابلے میں 25 کروڑواں امکان ہے۔