وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کراچی میں ایف آئی اے اہلکار کے قتل اور لاش گاڑی سے ملنے کی خبر کا نوٹس لے لیا، ڈی جی ایف آئی اے سے رپورٹ طلب ،مقتول اہلکار کے لواحقین سے اظہار ہمدردی

اتوار 7 فروری 2016 23:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 7فروری۔2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کراچی میں ایف آئی اے اہلکار قتل اور لاش گاڑی سے ملنے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کر لی ۔

(جاری ہے)

اتوار کو وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کراچی میں ایف آئی اے اہلکار کے قتل کی خبر کا نوٹس لے لیا ۔ وزیرداخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کر لی اور انہوں نے مقتول اہلکار کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ ایف آئی اے اہلکار کو قتل کر کے اسکی لاش گاڑی میں پھینک دی گئی تھی ۔