گیتا بہت خوش ہے ،اسکے خاندان کی تلاش کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے،بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج

اتوار 7 فروری 2016 23:56

گیتا بہت خوش ہے ،اسکے خاندان کی تلاش کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑ ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 7فروری۔2016ء) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ گیتا اندور میں بہت خوش ہے اسکے خاندان کی تلاش کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ،امید ہے گیتا کے خاندان کو جلد تلاش کرلیا جائیگا۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ سشما سوراج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ گیتا اندور میں بہت خوش ہے اور اسکے خاندان کو تلاش کرنے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جاری ہے ۔

امید ہے بہت جلد گیتا کے خاندان والوں کو تلاش کرلیا جائے گا۔سشما سوراج کا کہنا تھاکہ گیتا نے اندور میں یوم جمہوریہ بھی منایا ۔یاد رہے کہ سننے اور بولنے کی صلاحیت سے محروم بھارتی لڑکی گیتاریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ایک فلاحی ادارے کے پاس رہ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سننے اور بولنے کی صلاحیت سے محروم بھارتی لڑکی گیتا کو گزشتہ سال اکتوبر میں وطن واپس بھجوایا گیا تھا جہاں بھارتی حکومت اسکے خاندان کو تلاش کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ۔

گیتا پاکستانی سکیورٹی فورسز کو 10 سال سے زائد عرصہ قبل پاک بھارت سرحد کے قریب ملی تھی۔ اس وقت اس کی عمر 11 سال تھی۔بولنے اور سننے کی صلاحیت نہ ہونے کے باعث وہ اپنا نام نہیں بتا سکتی تھی۔ اسے کراچی میں ایدھی فاوٴنڈیشن بھیج دیا گیا جہاں بلقیس ایدھی نے اس کا نام گیتا رکھ دیا۔گیتا کے خاندان کی تلاش کئی سال سے جاری تھی مگر بھارتی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ ریلیز ہونے کے بعد گیتا کے خاندان کی تلاش میں تیزی آئی۔ فلم کے ہیرو کا کردار اداکار سلمان خان نے ادا کیا ہے جو بھارت میں کھو جانے والی ایک پاکستان لڑکی کو اس کے خاندان سے ملانے کی کوشش کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :