حکومت پیٹرول سے کوئی پیسے نہیں بنا رہی ساری دنیا میں پاکستان سے زیادہ مہنگا تیل بک رہا ہے،ایل این جی کو لا کر سی این جی میں منتقل کرنے کے بعد بیچیں گے جو پیٹرول سے 30فیصد سستی ہوگی ، ہم جو گیس پاکستان لا رہے ہیں اگلے سال اس گیس کے پلانٹ چلائیں گے تو لوڈ شیدنگ کا خاتمہ ہو گا ،دنیا بھر کی ایئر لائنزپیسہ کمار ہی ہیں ، پی آئی اے خسارے میں چل رہی ہے ،قومی ایئر لائن کی نجکاری تمام سیاسی جماعتوں کے منشور میں شامل ہے،ادارے کے کچھ ملازمین کام نہیں کرتے باقیوں کو ورغلاتے ہیں،وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 8 فروری 2016 00:00

حکومت پیٹرول سے کوئی پیسے نہیں بنا رہی ساری دنیا میں پاکستان سے زیادہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 7فروری۔2016ء) وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرول سے کوئی پیسے نہیں بنا رہی ساری دنیا میں پاکستان سے زیادہ مہنگا تیل بک رہا ہے،ایل این جی کو لا کر سی این جی میں منتقل کرنے کے بعد بیچیں گے جو پیٹرول سے 30فیصد سستی ہوگی ، ہم جو گیس پاکستان لا رہے ہیں اگلے سال اس گیس کے پلانٹ چلائیں گے تو لوڈ شیدنگ کا خاتمہ ہو گا ،دنیا بھر کی ایئر لائنزپیسہ کمار ہی ہیں ، پی آئی اے خسارے میں چل رہی ہے ،قومی ایئر لائن کی نجکاری تمام سیاسی جماعتوں کے منشور میں شامل ہے،ادارے کے کچھ ملازمین کام نہیں کرتے باقیوں کو ورغلاتے ہیں۔

وہ اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری ہر سیاسی جماعت کے منشور میں شامل ہے ۔

(جاری ہے)

دنیاکی ہر ایئرلائن کما رہی ہے اور پی آئی اے خسارے میں چل رہی ہے کیونکہ اسکے کچھ ملازمین کام نہیں کرتے اور باقیوں کو ورغلاتے ہیں ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پوری دنیامیں سستا پیٹرول پاکستان میں ملتا ہے ۔ پاکستان کا مستقبل ایل این جی ہے ۔

ایل این جی کو لا کر سی این جی میں منتقل کرنے کے بعد بیچیں گے جو پیٹرول سے 30فیصد سستی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں ایل این جی کی 5بڑی مارکیٹوں میں سے ایک ہے ۔ دنیا اس بات کوسمجھ گئی ہے مگر پاکستان کے ایکسپرٹس کو اس بات کا پتہ نہیں ۔وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ اسٹریٹجک پارٹنر کوئی شخصیت نہیں بلکہ کسی ایئر لائن کی ہوگی ۔ جس کی وجہ سے پی آ ئی اے کو منافع بخش بنایا جا سکے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم جو گیس پاکستان لا رہے ہیں اگلے سال اس گیس کے پلانٹ چلائیں گے تو لوڈ شیدنگ کا خاتمہ ہو گا ۔ آج ہم نے پاکستان ایسا شفاف سسٹم بنایا ہے کہ دنیا کی ہر بڑی کمپنی پاکستان آ رہی ہے کیونکہ وہ لوگ جانتے ہیں کہ ہمارے ملک میں اب کرپشن کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت پیٹرول سے کوئی پیسے نہیں بنا رہی ساری دنیا میں پاکستان سے زیادہ مہنگا تیل بک رہا ہے ۔ وزیراعظم عوام کو ریلیف دے رہی ہے اس لئے پیٹرول کی قیمت کو نہیں بڑھا رہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں 102اور بنگلہ دیش میں 130روپے کا پیٹرول مل رہا ہے جبکہ پاکستان میں صرف 71روپے کا لیٹر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دبئی میں پٹرول 55روپے فیلیٹر ہے جو خود ایکسپوٹر ہے ۔