برطا نیہ میں مساجد کے دروازے عام لوگوں کے لیے کھول دئیے گئے

پیر 8 فروری 2016 00:01

برطا نیہ میں مساجد کے دروازے عام لوگوں کے لیے کھول دئیے گئے

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 7فروری۔2016ء) برطانوی شہریوں میں اسلام اورمسلمانوں کے بارے میں غلط فہمیوں کے خاتمے کیلئے ملک بھر میں 90 سے زیادہ مساجد کے دروازے عام لوگوں کے لیے کھول دئیے گئے۔برطانوی نشریاتی ادرے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی مسلم کونسل کو امید ہے کہ جب دروازے کھلیں گے تو کشیدہ دور میں عقیدوں کی حامل برادریوں میں اتحاد نظر آئے گا۔

(جاری ہے)

کونسل کے مطابق گذشتہ سال کے مقابلے اس بار تین گنا مساجد میں میری مسجد میں تشریف لائیں پروگرام کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔یہ اقدام لندن میں مسلمانوں کے خلاف حملوں میں اضافے کے بعد کیا جا رہا ہے۔ گذشتہ سال سینکڑوں حملے ہوئے تھے۔ ایک روزہ پروگرام اسلام مخالف تنظیم پیجیڈا کے حامیوں کی جانب سے برمنگھم میں ہفتے کو منعقدہ خاموش ریلی کے بعد منعقد کیا جا رہا ہے۔ برطانیہ میں تقریباً 1750 مساجد ہیں،جبکہ تقریباً 30 لاکھ مسلمان وہاں آباد ہیں۔

متعلقہ عنوان :