پاکستان سپر لیگ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی

پیر 8 فروری 2016 00:29

پاکستان سپر لیگ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 3 وکٹوں سے شکست ..

دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے ساتویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور زلمے کی جانب نے دیئے گئے 136رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اننگز کا آغاز کیا تو 35 کے مجموعی سکور پر دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے ۔احمد شہزاد 16 رنز بنا کر شان ٹیٹ کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے جبکہ لیوک رائٹ کو بھی 16 رنز پر شاہد آفریدی نے کلین بولڈ کر دیا۔

تیسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی سرفراز احمد تھے جو 21 رنز بنا کر شاہد آفریدی کی گیند پر ڈیوڈ میلان کو کیچ دے بیٹھے ۔ محمد نواز چار ، اکبر الرحمان گیارہ اور محمد نبی نو رنز بنا سکے جبکہ کیون پیٹرسن نے 35 رنز کی ذمہ درانہ اننگز کھیلی ، انور علی نے 10 اور چگمبھرا نے 7 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا ، پشاور کی جانب سے آفریدی اور وہاب نے دو ، دو جبکہ شان ٹیٹ ، جنید خان اور اصغر نے ایک ، ایک وکٹ لی ، اس سے پہلےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پشاور زلمے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اورپشاور زلمے کا اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور دونوں اوپنرز 24 رنز کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈین آل راونڈرڈیرن سمی نے اننگ کو سنبھالا اور وکٹ کے چاروں طرف سٹروکس لگائے۔سمی نے48رنز بنائے۔ان کا ساتھ شاہد یوسف نے دیا جنہوں نے 21رنز بنائے۔کپتان شاہد آفریدی نے ایک بار پھر مایوس کیا اور کوئی رن بنائے بغیر دوسری بال پر ہی کیچ آوٹ ہوگئے۔۔محمد حفیظ 10 اور تمیم اقبال 13 رنز بنا کر محمد نواز کا شکار بنے ۔ محمد نواز نے 3اور عمر گل نے 2 کھلاڑی آوٹ کئے ۔