راولپنڈی : ائیر پورٹ کی حدود میں‌دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 8 فروری 2016 10:47

راولپنڈی : ائیر پورٹ کی حدود میں‌دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2016ء): راولپنڈی میں ائیر پورٹ کی حدود میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقامی انتظامی کی جانب سے نافذ کی گئی دفعہ 144 کےتحت چار یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ جو کہ آئندہ 48گھنٹےکیلئے جاری رہے گی ۔انتظامیہ نے ہدایات جاری کیں کہ پیشگی اطلاع کے بغیر کوئی جلسہ یا اجتماع منعقد نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے انتظامیہ نے موقف دیا کہ پی آئی اے ملازمین کےاحتجاج کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ جس کے پیشٍ نظر راولپنڈی انتظامیہ نے پی آئی اے ملازمین کواحتجاج کیلئےمتبادل جگہ دینےکافیصلہ کیاہے۔ انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین کو للیال چوک میں کیمپ لگانے کی پیشکش کی جائے گی۔کیمپ میں مظاہرین کو کرسیاں اوردیگرسہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔انتظامیہ نے تنبیہہ کی کہ پیشکش قبول نہ کرنے پر مظاہرین کو گرفتار کیا جائے گا۔