ابوظہبی سے پیرس جانے والی پرواز کے پر سے آسمانی بجلی ٹکرا گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 8 فروری 2016 10:58

ابوظہبی سے پیرس جانے والی پرواز کے پر سے آسمانی بجلی ٹکرا گئی

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2016ء) : ابوظہبی سے پیرس جانے والی اتحاد ائیر لائنز کے پر سے آسمانی بجلی ٹکرا گئی ۔ جہاز کے پر سے آسمانی بجلی ٹکرانے کی ویڈیو جہاز ہی میں موجود ایک مسافر نے اپنے کیمرے میں محفوظ کر لی۔ ویڈیو میں جہاز کے پر سے آسمانی بجلی ٹکراتے ہوئے واضح دیکھی گئی۔

(جاری ہے)

مسافر مشل سٹیورٹ کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی ٹکرانے کے باوجود جہاز کو کوئی نقصان نہیں ہوا، بلکہ جہاز نے بحفاظت لینڈنگ کی۔

مشل سٹیورٹ کا کہنا تھا کہ بوئنگ 777- 300ER پیرس کی جانب روانہ تھا جب جہاز کے پر سے آسمانی بجلی ٹکرائی تاہم کچھ دیر بعد ہی جہاز نے پیرس میں بحفاظت لینڈنگ کی اور کوئی نقصان نہیں ہوا۔ مشل سٹیورٹ کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کر لی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین آسمانی بجلی ٹکرانے کے اس انوکھے منظر کی ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شئیر کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :