پاکستان میں شمسی توانائی سے 2.9 ملین میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے،رپورٹ

پیر 8 فروری 2016 11:37

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 فروری۔2016ء) پاکستان میں شمسی توانائی سے 2.9 ملین میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن ( آئی ایف سی) نے متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار کے حوالے سے پاکستان میں دستیاب مواقع کے سلسلے میں ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے جس میں عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں متبادل توانائی کے بارے میں جامع معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں اور پاکستان میں سورج کی روشنی کی مدد سے 29 لاکھ میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے مواقع موجود ہیں، اس وقت شمسی توانائی کی مدد سے 100 میگا واٹ بجلی پیدا کر کے قومی گریڈ میں شامل کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

متبادل توانائی کے ترقیاتی بورڈ ( اے ای ڈی بی) کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے 35 مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے اور ان منصوبوں کی تکمیل سے 1111.4 میگا واٹ سستی بجلی پیدا کر کے قومی گریڈ میں شامل کی جائے گی۔

اے ای ڈی بی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان منصوبوں میں سے دس منصوبوں کیلئے بجلی کے ٹیرف کا تعین بھی کیا جا چکا ہے جن میں سے 100 میگا بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے حامل تین مختلف منصوبوں سے بجلی کی خریداری کے لئے معاہدے بھی کئے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :