کروڑوں کا معا وضہ لینے والے بالی ووڈ کے معروف اداکار کے پاس کوئی برانڈ موجود نہیں

پیر 8 فروری 2016 11:44

کروڑوں کا معا وضہ لینے والے بالی ووڈ کے معروف اداکار کے پاس کوئی برانڈ ..

ممبئی ۔ 8 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 فروری۔2016ء) بھارت میں عدم برداشت اور انتہاپسندی کے حوالے سے اپنے خیالات کے اظہارکے بعد بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اس صورتحال میں اشتہارات کی مد میں کروڑوں کا معاوضہ لینے والے عامر خان آج خالی ہاتھ نظر آتے ہیں اورفی الوقت عامر خان تشہیر کے لئے کسی انڈین برانڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق پہلے انکریڈیبل انڈیا پھر روڈسیفٹی مہم اوراس کے بعدگزشتہ روزایک بھارتی آن لائن خریدو فروخت کی کمپنی نے بھی ان کا معاہدہ ختم کردیا ہے۔اس سے قبل عامر خان برانڈز کی تشہیر کے لئے کافی سوچ کے بعد پراڈکٹ کا چناو کرتے تھے اور ایک وقت میں ایک ہی معاہدہ دستخط کرتے یہی وجہ ہے کہ آج ان کے پاس کوئی برانڈ موجود نہیں۔

متعلقہ عنوان :