رنبیر سے کبھی تعلق تھا ہی نہیں تو بریک اپ کیسا ،کترینہ
پیر 8 فروری 2016 11:44
ممبئی۔ 8 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 فروری۔2016ء) بھارتی فلموں کی باربی ڈول کترینہ کیف نے اپنے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور سے بریک اپ کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا کسی کے ساتھ تعلق تھا ہی نہیں تو بریک اپ کیسا۔
(جاری ہے)
بھارت کے ایک نجی نیوز چینل کے اسپیشل پروگرام میں سٹار اداکارہ تبو کے ساتھ شریک کترینہ سے جب رنبیر کپور کے ساتھ بریک اپ کی خبروں کے حوالے سے میزبان نے سوال کیا تو کترینہ کیف نے صاف انکار ہوئے کہا کہ میرا کبھی رنبیر کے ساتھ تعلق رہا ہی نہیں تو بریک اپ کیسا ۔
جب میزبان نے ان سے پوچھا کہ وہ اس مرتبہ ویلنٹائن کس کے ساتھ منائیں گیں تو جواب دینے سے پہلے کترینہ نے اداکارہ تبو سے پوچھا کہ وہ ویلنٹائن پر کسی کے ساتھ ہیں یا پھر اکیلی جس پر تبو نے جواب دیا کہ نہیں اس مرتبہ وہ سنگل ہیں تو کترینہ نے تبو کا ہاتھ پکڑا اور کہا کہ وہ دونوں ویلنٹائن ڈے پر ساتھ وقت گزاریں گی۔ واضح رہے کہ دونوں اداکارائیں اپنی نئی ریلیز ہونے والی فلم فتورکی پرموشن کے سلسلے میں یہاں آئیں تھیں جو 12 فروری کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین
-
اداکاری سے قبل پری سکول میں بچوں کے ڈائپر تبدیل کرتی تھی، کیارا ایڈوانی
-
فواد خان کی اداکارہ ممتاز کیساتھ تصاویر وائرل
-
ڈچ اداکار و گلوکار ڈونی رولوِنک نے اسلام قبول کر لیا
-
اقرا سے بڑھ کر کوئی نہیں، بچہ بھی اس کے بعد آتا ہے ، یاسر حسین
-
رنویرسنگھ نے اپنی ڈیپ فیک ویڈیو کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا
-
فیصل قریشی کو ٹی وی ڈرامے کے ڈائیلاگ مہنگے پڑ گئے
-
سلمان کے گھرپرفائرنگ ، تحقیقات میں مزید سنسنی خیز انکشافات
-
بالی ووڈ میں نفسیاتی مریضوں کی کمی نہیں، نرگس فخری
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی 27اپریل کو منائی جائے گی
-
پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم کے پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی ہزاروں مداح
-
اداکارہ پیرس ہلٹن،اپنی بیٹی لندن مارلن کو دنیا سے متعارف کرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.