کوہلی اور انوشکاایک دوسرے سے کناہ کش ہوگئے

پیر 8 فروری 2016 11:53

کوہلی اور انوشکاایک دوسرے سے کناہ کش ہوگئے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 فروری۔2016ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے پراعتماد بلے باز ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے طویل عرصہ معاشقے کے بعد ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے درمیان طویل عرصے سے معاشقے کی خبریں زبان زدعام رہیں اور دونوں ہی میڈیا کی خبروں کی زینت بنتے رہے اور ویرات کوہلی متعدد باربرملا محبت کا اظہار کرچکے ہیں لیکن گزشتہ کئی ہفتوں سے دونوں کے درمیان اختلافات کی افواہیں گردش میں تھیں تاہم اب دونوں نے باضابطہ طور پر ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیارکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی میں کئی دنوں سے اختلافات چل رہے تھے جس کے باعث دونوں نے ایک دوسر ے سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے جب کہ دونوں کے تعلق میں شادی اختلاف کا سبب بنی ہے کیوں کہ کرکٹر ویرات کوہلی شادی میں جلدی چاہتے تھے جس کے برخلاف انوشکا شرما جلد شادی کی حامی نہیں تھیں اوریہی وجہ ان کی دوری کا سبب بنی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پرانوشکا شرما سے تعلق ختم ہونے پر”بریک سیلفی“ پوسٹ کی لیکن نہ جانے انہیں کیا سوجھی انہوں نے اسے فوراً اپنی وہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنی نئی آنے والی فلم”سلطان“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :