سٹار وارز دی فورس اویکنز کی دو ارب ڈالر سے زائد کی ریکارڈ کمائی

پیر 8 فروری 2016 12:08

سٹار وارز دی فورس اویکنز کی دو ارب ڈالر سے زائد کی ریکارڈ کمائی

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء)امریکہ کے ڈزنی سٹوڈیو کا کہنا ہے کہ ’سٹار وارز: دی فورس اویکنز‘ نے دنیا بھر میں دو ارب ڈالر سے زائد کا کاروبار کیا ہے اور فلم دو ارب ڈالر زائد کا کاروبار کرنے والی تیسری فلم ہو گئی ہے۔اس فلم نے ’اوتار‘ اور’ٹائی ٹینک‘کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔’سٹار وارز: دی فورس اویکنز ‘ دسمبر میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔

سٹار وارز 2015 میں برطانیہ کی سب سے ہٹ فلم سٹار وارز کی نئی فلم کا شاندار آغاز اور ریکارڈ کمائی-ڈزنی سٹوڈیو کا کہنا ہے کہ فلم نے تقریبا نصف کاروبار امریکہ میں کیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فلم کے ریلیز ہونے کے آٹھ ہفتوں میں شمالی امریکہ کے باکس آفس پر فلم کے 90 کروڑ ڈالر مالیت ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں ’یہ واحد فلم ہے جو اس سنگِ میل تک پہنچی ہے۔

(جاری ہے)

رواں ہفتے کے اختتام پر امریکہ بھر میں’سٹار وارز: دی فورس اویکنز‘ کے69 لاکھ ڈالر مالیت کے ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں۔ڈزنی کا کہنا ہے جے جے ابرامز کی فلم نے کمائی کے لحاظ سے’اوتار‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔آسکر ایورڈ کے لیے نامزد ہونے والی فلم ’دی ریونینٹ‘ نے اب تک 32 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا کاروبار کیا ہے۔دسمبر میں ریلیز ہونے بعد ہی’سٹار وارز: دی فورس اویکنز‘ عالمی باکس آفس پر کم ترین مدت میں ایک ارب ڈالر کمانے والی فلم بن گئی تھی۔

اس فلم نے امریکہ میں کرسمس کے دن بھی سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلم کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ اس روز اس کی کمائی چار کروڑ 93 لاکھ تھی۔’دی فورس اویکنز‘ میں فلم کے اصل اداکار دکھائی دیتے ہے جن میں ہیرسن فورڈ، کیری فشر اور مارک ہیمل شامل ہیں۔ اس فلم نے ناظرین کو برطانوی اداکار ڈیزی ریڈلی اور جان بوایگا سے بھی متعارف کرایا ہے۔