لاہوری کھانا کھانے دنیا کے سفر پر نکلا جرمن بائیک رائیڈر پاکستان پہنچ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 8 فروری 2016 12:10

لاہوری کھانا کھانے دنیا کے سفر پر نکلا جرمن بائیک رائیڈر پاکستان پہنچ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2016ء) : دنیا کے سفر پر نکلا ایک جرمن بائیک رائیڈر لاہور پہنچ گیاجسے یہاں کا لذیذ کھانا اور پُرانی عمارتیں پاکستان کھینچ لایا۔تفصیلات کے مطابق اپنی ہیوی بائیک پر سوارجرمن مکینک کرسٹائن نے اپنے اس ایڈونچر سفر کا آغاز مئی 2015 میں امریکہ سے کیا۔آٹھ ماہ کی مسافت کے دوران کینیڈا، روس ، مینگلوریا، نیپال اور چین سمیت متعدد ممالک کا سفر کیا جس کے بعد پاکستان پہنچا۔

(جاری ہے)

کرسٹائن نے بتایا کہ اب تک اکیس ممالک کا سفر کر چکا ہوں، لیکن روس ، انڈیا اور پاکستان میں بھی کرنا چاہتا تھا۔ کرسٹائن کا کہنا ہے کہ میں جرمنی واپسی پر اپنے سفر کی ایک ڈاکومینٹری بھی بناﺅں گا لیکن ابھی واپس لوٹنے میں مجھے تین ماہ درکار ہیں کیونکہ ابھی مجھے کچھ اور ممالک کا سفر بھی کرنا ہے۔کرسٹائن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مجھے لاہور کا چٹ پٹا کھانا بہت پسند ہے۔لاہوریوںکی جانب سے دئے گئے پیار کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے کے بعد کرسٹائن اپنے اگلے سفر پر روانہ ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :