یونس خان کرکٹ کے ساتھ مچھلی کے شکارکے بھی شوقین نکلے

پیر 8 فروری 2016 12:17

یونس خان کرکٹ کے ساتھ مچھلی کے شکارکے بھی شوقین نکلے

کراچی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8فروری- 2016ء) کرکٹ کے میدانوں سے ان دنوں غائب یونس خان کو سب ہی ڈھونڈ رہے ہیں جب کہ سابق کپتان ان دنوں خوب موج میلہ کررہے ہیں اور مچھلیاں پکڑنے میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کرکٹ کے ساتھ ساتھ مچھلی کے شکار کے بھی شوقین نکلے ۔ کھلے سمندر میں یونس خان مچھلی کے انتظار میں کانٹا ڈالے بیٹھے تھے کہ اچانک ایک بڑی مچھلی ان کے کانٹے آپھنسی ۔ کانٹے میں مچھلی پھنسی تو ایسا خوش ہوئے گویا سنچری داغ ڈالی ہو ۔

متعلقہ عنوان :