پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ،حوصلہ افزائی کے لیے پلیٹ فارم کی ضرورت ہے‘ زیبا بختیار

پیر 8 فروری 2016 12:23

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ،حوصلہ افزائی کے لیے پلیٹ فارم کی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) معروف اداکارہ و پروڈیوسر زیبا بختار نے کہاہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ان کی حوصلہ افزائی کے لیے پلیٹ فارم کی ضرورت ہے ،تفریحی فلمیں وقت کی ضرورت ہیں لیکن ان میں جب تک بامقصد بات نہیں ہوگی اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فلمسازی کا عمل بلاشبہ بہت حوصلہ افزا ہے لیکن اس میں ابھی بہتری کی گنجائش موجود ہے۔

(جاری ہے)

اچھی اور معیاری فلمیں ضرور بن رہی ہیں لیکن اچھی کہانی کی اب بھی کمی محسوس ہورہی ہے کیونکہ کسی بھی ڈرامے یا فلم کی کامیابی میں اچھی کہانی سب سے اہم ہوتی ہے پروڈکشن کی سطح پر بہتری آئی ہے، زیبا بختیار کا کہناتھا کہ تفریحی فلمیں وقت کی ضرورت ہیں لیکن ان میں جب تک بامقصد بات نہیں ہوگی اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔دنیا بھر میں وقت کے ساتھ ہونے والی تبدیلی اور خاص طور جدید ٹیکنالوجی نے فلم انڈسٹری میں جدت پیدا کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ان کی حوصلہ افزائی کے لیے پلیٹ فارم ضرور ہونا چاہیے، عوام کا سنیماگھروں کی طرف آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ اب پاکستانی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :