اگر کسی اچھی اردو فلم میں کردار کی پیشکش ہوئی تو ضرور غور کروں گی ‘ خوشبو

پیر 8 فروری 2016 12:24

اگر کسی اچھی اردو فلم میں کردار کی پیشکش ہوئی تو ضرور غور کروں گی ‘ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ اگر کسی اچھی اردو فلم میں کردار کی پیشکش ہوئی تو ضرور غور کروں گی ،اپنے معیاری کام کے باعث پرستاروں کے دلوں پر راج کرتی ہوں اور اسے بر قرار رکھنے کے لئے بھرپور محنت جاری رکھے ہوئے ہوں۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ اچھے اور معیار ی رقص سے اپنے پرستاروں کے دل جیتوں اور اس میں کامیاب بھی رہی ہوں ۔

(جاری ہے)

سچوئیشن کے مطابق رقص کے علاوہ دوران ڈرامہ بھی رقص شامل کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔انہوں نے کہا کہ فنکار کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اسکی اداکاری یا رقص پرکسی کو کوئی اعتراض نہ ہو ۔ دور حاضر کے کمرشل ڈراموں میں وہی دکھایا جارہا ہے جو عوام دیکھنا چاہتے ہیں اور ایسا بھی نہیں کہ تھیٹر پر صرف فحاشی دکھائی جارہی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں خوشبو نے کہا کہ اگر کسی اچھی اردو فلم میں کردار کی پیشکش ہوئی تو ضرور غور کروں گی ۔

متعلقہ عنوان :