فیفا کے مالی معاملات کی دیکھ بھال کرنیوالی باڈی کے سابق ممبر کینوور واٹسن کو7سال کیلئے جیل بھیج دیا گیا

پیر 8 فروری 2016 12:34

فیفا کے مالی معاملات کی دیکھ بھال کرنیوالی باڈی کے سابق ممبر کینوور ..

میامی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) فیفا کے مالی معاملات کی دیکھ بھال کرنیوالی باڈی کے سابق ممبر کینوور واٹسن کو7سال کیلئے جیل بھیج دیا گیا، فراڈ کا جرم ثابت ہونے پر وہ کیمین آئس لینڈ میں قیدکاٹیں گے، یہ بات ان کے وکیل نے میڈیا کو بتائی۔معاملے کی تحقیقات کرنے والی کیمین آئس لینڈ اینٹی کرپشن کمیشن کے مطابق فیفا کی آڈٹ اور کپملائنس کمیٹی کے ممبر رہنے والے کینوور واٹسن کو5 جرم کا مرتکب قرار دیا گیا ہے ‘ ان جرائم کا ارتکاب انھوں نے کریبین کی نیشنل ہیلتھ سروس اتھارٹی (ایچ ایس اے) کے انچارج کے طور پر کیا تھا، تاہم ان پر عائد کردہ چارجزکا تعلق فٹبال کے حوالے سے نہیں ہے تاہم فیفا کے مالیاتی امور دیکھنے والے ادارے کے سابق رکن کیخلاف فیصلہ آنا فٹبال کی عالمی باڈی کیلئے ایک اور دھچکا ہے جو ان دنوں کرپشن کے شدید بحران سے دوچار ہے۔

(جاری ہے)

اینٹی کرپشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 45سالہ واٹسن پر الزام ہے کہ وہ دھوکہ دہی کی دو سازشوں کے حوالے سے جرم کے مرتک ہوئے ہیں، حکومت کیخلاف فراڈ کرنے اور مفاد سے متصادم ہونے کے علاوہ انھوں نے بحیثیت پبلک آفیشل لوگوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی، ان پر منی لانڈرنگ کا کوئی جرم عائد نہیں کیاگیا، نہ ہی فٹبال کے حوالے سے کوئی کیس رجسٹرڈ ہوا ہے۔

واٹسن کے اٹارنی بین ٹورنر نے ان میڈیا رپورٹس کی تصدیق کی کہ انکے کلائنٹ کو 7سال کی سزا سنائی گئی ہے جو انھیں جیل میں کاٹنی پڑیگی، 2014 میں جب یہ کیس زیرالتوا تھا تو اسی دوران فیفا نے انھیں اپنے مالیاتی معاملات کی رکھوالی کے حوالے سے معطل کردیا تھا، وہ کیمن آئس لینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کے خزانچی بھی رہے ہیں جبکہ کیربین فٹبال یونین کے نائب صدر بھی رہے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :