میری مقبولیت اور کامیابی کا راز اپنے کام سے ایمانداری اور لگن ہے‘سنہری خان

پیر 8 فروری 2016 12:54

میری مقبولیت اور کامیابی کا راز اپنے کام سے ایمانداری اور لگن ہے‘سنہری ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 فروری۔2016ء) نامور اسٹیج اداکارہ سنہری خان نے کہا ہے کہ میری مقبولیت اور کامیابی کا راز اپنے کام سے ایمانداری اور لگن ہے‘ وہ لوگ کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتے جو اپنے کام سے منافقت کرتے ہیں‘ اسٹیج ڈراموں میں بہتری آ رہی ہے اور شائقین کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ سنہری خان نے کہا کہ میں اسٹیج ڈراموں پر جس طرح پرفامنس کر رہی ہوں اور میری اداکاری کو پسند کیا جاتا ہے یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ شائقین میرے کام کو بے حد پسند کرتے ہیں۔