حکومت نے ائیر کموڈو ر محمد حسیب پراچہ اور ائیر کموڈور تمیزالدین شاکر قاضی کو ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دیدی
پیر 8 فروری 2016 12:58
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 فروری۔2016ء) حکومت نے ائیر کموڈو ر محمد حسیب پراچہ اور ائیر کموڈور تمیزالدین شاکر قاضی کو ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی۔ائیر وائس مارشل محمد حسیب پراچہ نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں نومبر1986 میں کمیشن حاصل کیا۔اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن، فلائنگ ونگ اورآپریشنل ائیر بیس کی کمانڈکی۔
آپ ائیر ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر پلانز اور چیف پروجیکٹ ڈائریکٹر ویپن سسٹم مینجمینٹ (F-16 ) کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ صدر پاکستان کے اے ڈی سی اوربطور ائیر اتاشی امریکہ میں بھی تعینات رہے۔ کمبیٹ کمانڈر سکول، کمانڈ اینڈ سٹاف کالج (برطانیہ)اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔(جاری ہے)
ڈیفنس سٹڈیز اور ڈیفنس اینڈ سٹر یٹیجک سٹڈیز میں ماسٹر ڈگریاں حاصل کیں۔
انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پرتمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ائیر وائس مارشل تمیزالدین شاکر قاضی نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں میں اپریل 1987 میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک فائٹر سکواڈرن اور سپورٹ ونگ کی کمانڈ کی۔ ڈیپیوٹیشن پر گیمبیا اور پوسٹنگ پر چین میں بھی اپنی خدمات سر انجام دیں۔ ائیر وار کالج فیصل میں بطور ڈائریکٹنگ سٹاف بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ آج کل ائیر ہیڈکوارٹرز میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ائیر فورس سٹریٹجک کمانڈ کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ کمبیٹ کمانڈر سکول،ائیر وار کالج، ائیر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج ایران سے فارغ التحصیل ہیں۔ ڈیفنس افیئرز مینجمینٹ اور سٹریٹیجک سٹڈیز میں ماسٹر ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.