ملکی فلمی انڈسٹری کا مستقبل روشن دیکھ رہی ہوں‘ اداکارہ مدیحہ شاہ

پیر 8 فروری 2016 13:06

ملکی فلمی انڈسٹری کا مستقبل روشن دیکھ رہی ہوں‘ اداکارہ مدیحہ شاہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 فروری۔2016ء) گزشتہ روز اپنی 46ویں سالگرہ منانے والی اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے کام کی وجہ سے مقام حاصل کیا ہے‘ سینکڑوں ڈراموں میں کام کیا مگر کبھی پابندی کا شکار نہیں ہوئی۔ ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 فروری۔

(جاری ہے)

2016ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں آگے بڑھنے کے بہت زیادہ مواقع ہیں۔

مدیحہ شاہ نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے مستقبل کے حوالے سے مایوس نہیں ہوں آنیوالے دنوں میں ترقی دیکھ رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے موجودہ حالات سے خوش ہیں اگر اسی طرح محنت سے فلمیں بنائی جاتی رہیں تو فلم انڈسٹری جلد اپنے پیروں پر کھڑی ہوجائے گی۔