برطانوی گلوکار زین ملک کاسولو سانگ ”پلو ٹاک“ میوزیکل سنگل چارٹ پرپہلی پوزیشن پر آگیا

پیر 8 فروری 2016 13:09

برطانوی گلوکار زین ملک کاسولو سانگ ”پلو ٹاک“ میوزیکل سنگل چارٹ پرپہلی ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 فروری۔2016ء) برطانیہ کے معروف میوزیکل بینڈ ’ون ڈائریکشن‘ کے سابق سنگر زین ملک کا پہلا سولو سانگ ”پلو ٹاک“ میوزیکل سنگل چارٹ پرپہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں اس گانے کی 97اعشاریہ چار ملین کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔ البم چارٹ میں رواں برس وفات پانے والے لیجنڈری گلوکار ڈیوڈ بوئی پہلی پوزیشن پر ہیں۔ ڈیوڈ بوئی سے قبل مذکورہ پوزیشن پر مائیکل جیکسن تھے۔ڈیوڈ بوئی کا آخری البم ان کی وفات سے چند روز قبل ریلیز کیا گیا تھا۔