پی آئی اے کے ساتھ حکمرانوں کا کھلواڑ، سابق صدر کے لیے بھنڈی کا سالن لانے پرواز کو واپس بھجوا دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 8 فروری 2016 13:11

پی آئی اے کے ساتھ حکمرانوں کا کھلواڑ، سابق صدر کے لیے بھنڈی کا سالن ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستانی صحافی ظفر ہلالی نے انکشاف کیا اور بتایا کہ 1974ء سے جب بھی خریدتے تھے اس میں حکومتی رہنما کمیشن کھاتے تھے ، بعد ازاں 1990ء کے بعد2005ء تک پر ہر خریدے گئے جہاز پر کمیشن لیا گیا ہے ، انہوں نے ایک انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اسی مسافر کے ساتھ پی کے707کو فاروق لغاری آٹھ دن کے لیے امریکہ لے گیا اور کوئی کرائیہ نہیں دیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ ایک پروازپی کے 737دبئی سے واپس بھیجی گئی کیونکہ سابق صدر آصف علی زرداری نے شیخ کے لیے بھنڈی کا سالن منگوایا تھا جو پرواز پاکستان سے دبئی لے کر گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کو حکومتی ادارہ نہیں رہنے دیا گیا جبکہ اسے ہر حکومت نے اپنے ذاتی مفاد کے لیے ہی استعمال کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :