انگلش پریمئر لیگ ، لیسٹر سٹی نے مانچسٹر سٹی کو شکست دیدی

پیر 8 فروری 2016 13:17

انگلش پریمئر لیگ ، لیسٹر سٹی نے مانچسٹر سٹی کو شکست دیدی

لندن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8فروری- 2016ء) انگلش پریمئر فٹ بال لیگ میں لیسٹر نے مانچسٹر سٹی کو شکست دے کر ٹائٹل کی جانب پیش قدمی جاری رکھی ، ایورٹن نے سٹوک سٹی کو تین گول سے ہرایا جبکہ سوان سی اور کرسٹل پیلس کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا ۔

(جاری ہے)

اتحاد سٹیڈیم میں لیسٹر اور مانچسٹر سٹی کے درمیان میچ یکطرفہ رہا ، پریمیر لیگ میں ٹاپ پوزیشن پر براجمان لیسٹر نے میزبان ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا ۔ کرسٹل پیلس اور سوان سی کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا ، کرسٹل پیلس کے ڈین نے دوسرے ہاف میں گول کر کے مقابلہ برابر کیا ۔ پریمئر لیگ کے ایک اور میچ میں سٹوک سٹی کو ایورٹن کے ہاتھوں تین گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔