ساوتھ ایشین گیمز ، پاکستانی جوان نے بھارتی سورما کو پچھاڑ کر سونے کا تمغہ جیت لیا

پیر 8 فروری 2016 13:38

ساوتھ ایشین گیمز ، پاکستانی جوان نے بھارتی سورما کو پچھاڑ کر سونے کا ..

گوہاٹی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8فروری- 2016ء) بھارت میں کھیلے جا رہے ساوتھ ایشنین گیمز کے ریسلنگ ایونٹ میں پاکستان کے انعام بٹ نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا ۔

(جاری ہے)

بھارت کے شہر گوہاٹی میں جاری 12 ویں ساوتھ ایشین گیمز کے ریسلنگ ایونٹ کی 86 کلو گرام کیٹیگری میں پاکستان کے انعام بٹ نے بھارتی کھلاڑی گوپال کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا ۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے گولڈ میڈلز کی تعداد 2 ہو گئی ہے ۔ گزشتہ روز پاکستان کی لیانا کیتھرین سوان نے خواتین کے 200 میٹر بریسٹ اسٹروک میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا ۔