آرمی پبلک سکول کے طلباء کی شاہد آفریدی کے ہمراہ دبئی کے مشہور مقام جمیرا بیچ کی سیر

پیر 8 فروری 2016 13:49

آرمی پبلک سکول کے طلباء کی شاہد آفریدی کے ہمراہ دبئی کے مشہور مقام جمیرا ..

دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے جانے والے آرمی پبلک سکول (اے پی ایس ) پشاور کے طلباء نے پشاور زلمی کے کپتان شاہد آفریدی کے ہمراہ دبئی کے مشہور مقام جمیرا بیچ کی سیر کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کپتان شاہد آفریدی نے بچوں کیساتھ کرکٹ بھی کھیلی جبکہ انہیں آٹو گرف بھی دیئے ۔ اس موقع پر شاہد آفریدی کے ہمراہ پشاور زلمی ٹیم کے دیگر کھلاڑی اور عملے کے ارکان بھی موجود تھے جنہوں نے اے پی ایس طلباء کیساتھ خوب ہلہ گلہ کیا ۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی طلباء کیساتھ کرکٹ کھیلی اور تصاویر بنوائیں ۔