شوکت علی راجہ نے عرصہ دراز بعد اپنے نئے البم کی ریکارڈنگ کا آغاز کردیا

پیر 8 فروری 2016 14:11

شوکت علی راجہ نے عرصہ دراز بعد اپنے نئے البم کی ریکارڈنگ کا آغاز کردیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء)بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار شوکت علی راجہ نے عرصہ دراز بعد اپنے نئے البم کی ریکارڈنگز کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز انہوں نے راک سٹوڈیومیں اپنے نئے البم کے چار ٹریکس مکمل کروائے جن کی موسیقی طارق ناز نے ترتیب دی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران شوکت علی راجہ نے بتایاکہ وہ اپنے چند خانگی مسائل کی وجہ سے میوزک سے دور رہے ہیں اس دوران انہیں پرستاروں اور پرموٹرز کی لگاتار کالز آتی رہیں کہ وہ اپنا نیا البم ریکارڈ کرواکے دیں۔ان فرمائشوں کی وجہ سے انہوں نے پرستاروں کے لیئے اپنے نئے البم کی ریکارڈنگ کاآغاز کردیا ہے جو مکمل ہوتے ہی ملک بھرمیں ریلیز کردیاجائیگی