پاکستانی ریسلر نے ایک اور گولڈ میڈل جیت کر سیف گیمزمیں گولڈ میڈل کی مجموعی تعداد 3 کردی

پیر 8 فروری 2016 14:14

پاکستانی ریسلر نے ایک اور گولڈ میڈل جیت کر سیف گیمزمیں گولڈ میڈل کی ..

گوہاٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء)سیف گیمز میں پاکستانی ریسلر نے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا۔ گیمزمیں پاکستان کے گولڈ میڈل کی تعداد مجموعی طورپر تین ہوگی۔

(جاری ہے)

بھارت کے شہر گوہاٹی میں جاری سیف گیمز میں پاکستان کے ریسلر زمان انور نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ انھوں نے ایک سو پچیس کے جی کیٹیگری میں افغانستان کے کھلاڑی کو شکست دیکر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ اس سے قبل ریسلر انعام بٹ نے بھی ریسلنگ میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ جس کے بعد سیف گیمز میں پاکستان اب تک مجموعی طور پر تین گولڈ میڈل حاصل کرچکا ہے۔