بھارتی اداکار سونو سود کے والد انتقال کر گئے ، اداکار غم سے نڈھال

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 8 فروری 2016 14:14

بھارتی اداکار سونو سود کے والد انتقال کر گئے ، اداکار غم سے نڈھال

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2016ء) : بھارتی پنجاب کے شہر موغا میں بھارتی اداکار سونو سود کے والد شکتی ساغر سود 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سونو سود ممبئی میں مقیم ہیں جبکہ ان کے والد بھارتی پنجاب ہی میں اکیلے رہتے ہیں، سونو سود کچھ کام کے سلسلے میں پنجاب میں موجود تھے کہ گذشتہ روز اپنے والد سے ہمکلامی کے دوران ان کے والد اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑے جس کے بعد سونو ان کو فوری طور پر اسپتال لے کر گئے جہاں ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ شکتی ساغر دورے کے فوری بعد ہی وفات پا گئے تھے۔

سونو سود کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی والدہ سروج سود کو 8 سال قبل کھویا تھا جس کا غم وہ آج تک نہیں بھُلا پائے اور اب ان کے والد بھی ان سے دور جا چکےہیں، سونو کا کہنا تھا کہ والد کے انتقال کے بعد وہ بالکل بکھر گئے ہیں اور ابھی کچھ کہنا نہیں چاہتے۔ سونو سود کے قریبی رشتہ داروں نے بتایا کہ شکتی ساغر سود کافی عرصہ سے پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا تھے، قریبی ذرائع کے مطابق سونو کی دونوں بہنیں شادی شدہ ہیں جن کے آنے کے بعد ہی شکتی ساغر سود کا شمشان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :