پریانکا چوپڑا نے جلد شادی کرنے کا عندیہ دے دیا

پیر 8 فروری 2016 14:17

پریانکا چوپڑا نے جلد شادی کرنے کا عندیہ دے دیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) بالی ووڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ وہ جلد شادی کرلیں گی۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک انٹرویومیں کہی۔

(جاری ہے)

اداکارہ کا کہناتھا کہ ایک عورت ہونے کے ناتے وہ بھی شادی کرنا چاہتی ہیں اور یہ اسی وقت ہوگی جب اس کا درست وقت آئے گا۔ اپنے ہونے والے شریک حیات کے متعلق سوال پر پریانکا کا کہناتھا کہ میں جلد ہی اکتاہٹ کا شکار ہوجاتی ہوں اور میرے شوہر میں یہ خوبی ہونی چاہیے کہ وہ مجھے ہر وقت خوش رکھ سکے۔