دنیا بھر میں یوگا کی پروموشن کرنا چاہتی ہوں،شلپا

پیر 8 فروری 2016 14:21

دنیا بھر میں یوگا کی پروموشن کرنا چاہتی ہوں،شلپا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) بالی وڈ کی اداکارہ شلپا شیٹھی کا کہنا ہے کہ میں دنیا بھر میں یوگا کی پروموشن کرنا چاہتی ہوں۔میں دبئی میں یوگا فیسٹیول میں شرکت کے لیے جا رہی ہوں،وہاں پر یوگا سیشن 19فروری سے شروع ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک انٹر ویو میں کیا۔شلپا شیٹھی کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک وہ فیسٹیول یوگا کی پروموشن کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔

میں دنیا بھر میں یوگا کی افادیت کے بارے میں بتانا چاہتی ہوں۔میں نے کیرئیر میں منفرد کردار کئے ہیں اور اب مزاحیہ کردار کرنا چاہتی ہوں۔میں کافی عرصے سے اس انڈسٹری میں ہوں لیکن مزاحیہ کردار نہیں کئے۔میں نے ایسی فلمیں کیں جس کی کہانی خواتین کے گرد گھومتی تھی ،مجھے اس کے علاقہ رومینٹک فلموں سے بھی کافی پزیرائی ملی۔

(جاری ہے)

میں نے میوزک ویڈیو کی ہے،یہ جلد آن ائیر ہو گی۔

میں نے فلم”دوستانہ“میں آئٹم سانگ کیا تھا۔میں مزید آئٹم سانگ کرنا چاہتی ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں یوگا سے بے اعتنائی برتی جا رہی ہے۔اب وقت آ گیا ہے کہ لوگ اس کی مشقیں شروع کر کے اس کی بہترین کے لیے کام کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ یوگا کو اہمیت دی جائے۔لوگوں کو چاہیے کہ اپنی زندگی میں نظم و ضبط لانے کے لیے یوگا کی مشقیں شروع کریں۔انہوں نے کہ شادی کے بعدمیری شخصیت مزید نکھری اور میرے شوہر نے میرے اعتماد میں اضافہ کیا۔میں فیملی کو بھرپور وقت دینا چاہتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :