دفاتر کی تالہ بندی ختم ہو چکی ہے ‘ملازمین کی دفاتر میں واپسی بھی جاری ہے ‘چیئر مین پی آئی اے

لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کے بعد ذمہ داریاں انجام نہ دینے والے ہڑتالی ملازمین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ‘بریفنگ

پیر 8 فروری 2016 14:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قومی ادارے پی آئی اے کی بحالی کیلئے اقدامات جاری رکھیں گے ‘کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے ‘ پی آئی اے کے معاملے پر بعض سیاسی جماعتیں سیاست چمکا رہی ہیں ‘سڑکوں پر آنے والے پہلے بھی ناکام ہوئے اب بھی ناکامی ان کا مقدر بنے گی ‘ ذراائع کے مطابق وزیرا عظم نواز شریف کی زیر صدارت پی آئی اے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء پرویز رشید‘ چوہدری نثار، اسحاق ڈار، گورنر کے پی کے سردار مہتاب‘ سینیٹر مشاہد اللہ خان، شجاعت عظیم سمیت سیکرٹری ایوی ایشن نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو پی آئی اے کی موجودہ صورتحال اور جزوی آپریشن کی بحالی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی آئی اے عرفان الٰہی نے بریفنگ میں بتایا کہ دفاتر کی تالہ بندی ختم ہو چکی ہے ‘ملازمین کی دفاتر میں واپسی بھی جاری ہے۔

لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کے بعد ذمہ داریاں انجام نہ دینے والے ہڑتالی ملازمین کو نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پی آئی اے آپریشنز کی بحالی کیلئے کوششیں قابل ستائش ہیں۔ قومی ادارے کی بحالی کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔ کسی کے دباؤمیں نہیں آئیں گے۔ پی آئی اے کے معاملے پر بعض سیاسی جماعتیں سیاست چمکا رہی ہیں ‘سڑکوں پر آنے والے پہلے بھی ناکام ہوئے اب بھی ناکامی ان کا مقدر ہے۔ ماضی کی حکومتوں نے پی آئی اے اور دیگر اداروں کو تباہی سے دوچار کیا۔

متعلقہ عنوان :