کراچی : جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا عمرہ زائرین کے لیے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 8 فروری 2016 15:12

کراچی : جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا عمرہ زائرین کے لیے فلائٹ آپریشن بحال کرنے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2016ء) : جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے عمرہ زائرین کے لیے عارضی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کراچی میں موجود 350 عمرہ زائرین کو جدہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے جسکے تحت جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے عمرہ زائرین کو جدہ پہنچانے کے لیے درکار عملہ فراہم کرنے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

عمرہ زائرین کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 731 سے جدہ پہنچایا جایا گا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اس اعلان کے بعد ہوٹل میں موجود عمرہ زائرین ائیر پورٹ روانہ ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ملازمین کی احتجاج کے باعث عمرہ زائرین کراچی میں ہی پھنس کر رہ گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :