پولیس غیر قانونی ڈرونز کو گرانے کے لیے عقابوں کا استعمال کرے گی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 8 فروری 2016 15:18

پولیس غیر قانونی ڈرونز کو گرانے کے لیے عقابوں کا استعمال کرے گی

اینٹی ڈرونز ہتھیاروں کی دوڑ میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ ساتھ سادہ ترکیبیں بھی استعمال کی جا رہی ہیں۔ اس سے پہلے قانون نافذ کرنے والے ادارے ریڈیائی لہریں جام کرنے اور دوسرے آلات کی مدد سے ڈرونز کو گراتے تھے، تاہم نیدرلینڈ کی پولیس نے ڈرونز کے خلاف ایک سادہ سا ہتھیار بھی متعارف کرایا ہے۔
نیدر لینڈ کے پولیس ڈیپارٹمنٹ نے عقابوں کو سدھا کر اُن سے ڈرونز گرانے کا کام لینا شروع کر دیاہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جانوروں کو سدھانے والی ایک کمپنی کی خدمات بھی حاصل کی گئیں ہیں جو عقابوں کو کواڈ کاپٹر بحفاظت زمین پر اتارنے کی تربیت دے رہی ہے۔
حکام نے اس سلسلے میں جو ویڈیو جاری کی ہے ، اس میں بھی عقابوں کو آسانی سے کواڈ کاپٹر نیچے اتارتے دکھایا گیا ہے۔تاہم ابھی تک اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ ڈرونز کا یہ شکار عقابوں کے لیے کتنا خطرناک ہے ۔
کینگرو، گوریلا اور کتا ایسے جانور ہیں جو کم اونچائی پر یعنی سطح زمین کے نزدیک اڑنے والے ڈرونز کو گرا سکتے ہیں تاہم اس فوج میں تازہ ترین اضافہ عقاب ڈرونز کو فضا سے بھی گرا سکتا ہے۔