برطانیہ میں مقیم پاکستانی خاتون انٹر پول کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 8 فروری 2016 15:44

برطانیہ میں مقیم پاکستانی خاتون انٹر پول کی انتہائی مطلوب افراد کی ..

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2016ء) : برطانیہ میں مقیم ایک پاکستانی خاتون انٹر پول کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 50 سالہ ثمن سیدہ ، جو کہ این ایچ ایس اسپتال میں کام کرتی ہے، نے مبینہ طور پر لاہور سے جعلی میڈیکل ڈگری بنوائی جو کہ لندن میں اسپتال میں جمع کروائی گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جعلی ڈگریوں کا مقصد لندن میں ویزا اور نوکری حاصل کرنے کے لیے بنوائی گئیں۔

پاکستان کی فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے اس خاتون کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دئے ہیں۔ جبکہ خاتون کی لاہور کے اسپتال سے جعلی ڈگریاں بنوانے کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں جس کے بعد مبینہ طور پر خاتون کو انٹر پول کے حوالے کیا جائے گا۔ سیدہ کو جاننے والے ایک ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ خاتون نہایت چالاک ہے اور اس پر کسی بھی قسم کا بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سیدہ ہمیشہ ہی سے برطانیہ میں مقیم ہونا چاہتی تھی جبکہ برطانوی اسپتال میں ہی نوکری کی خواہشمند بھی تھی۔ سیدہ، جو کہ اپنے خاوند سے طلاق یافتہ ہے ، نے میڈیا کو بتایا کہ یہ سب اس کے سابق خاوند کی سازش ہے، سیدہ کا کہنا ہے کہ مجھے اطلاع ملی ہے کہ میرا سابق خاوند میرے ڈاکومینٹس حاصل کر کے ان میں ردو بدل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ این ایچ ایس ٹرسٹ میڈیکل کے ڈائریکٹر ندیم مغل نے اس بات پر زور دیا کہ ثمن سیدہ لائسنس یافتہ اور مکمل طور پر رجسٹرڈ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیدہ اسپتال کی ایک سر گرم ممبر ہیں۔

متعلقہ عنوان :