ملک میں ایک ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں تین فیصد کا اضافہ

پیر 8 فروری 2016 16:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) اشیائے خوردونوش کی عالمی قیمتیں گزشتہ ماہ جنوری میں سات سال کی کم ترین سطح پردیکھی گئی ،جبکہ پاکستان میں ایک ماہ کے دوران مہنگائی میں تین فیصد کا اضافہ ہوگیا۔اقوام متحدہ کے مطابق عالمی خوراک کے فوڈ پرائس انڈیکس جنوری دوہزار سولہ میں ایک اعشاریہ نو فیصد کی کمی دیکھی گئی۔

(جاری ہے)

عالمی سطح پر سب سے زیادہ کمی چینی کی قیمتوں میں ہوئی۔ دوسری طرف عالمی سطح پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں تین فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔وفاقی ادارہ برائے شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ جنوری میں کنزیومر پرائس انڈیکس میں سالانہ سطح پر تین اعشاریہ تین فیصد کا اضافہ ہوا۔ اس عرصے میں دالوں، مرغی، چائے، خوش میوہ جات، سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

متعلقہ عنوان :