Live Updates

عمران خان کو آئندہ انتخابات میں وزیر اعظم بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ،چوہدری محمدسرور

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 8 فروری 2016 16:17

عمران خان کو آئندہ انتخابات میں وزیر اعظم بننے سے دنیا کی کوئی طاقت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 08 فروری۔2015ء) تحریک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرورنے کہاہے کہ حکمرانوں کو چیلنج کر تاہوں وہ جو مر ضی کہیں عمران خان کو آئندہ انتخابات میں وزیر اعظم بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ‘تحر یک انصاف عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئیگی ‘حکومتی وزراء تحر یک انصاف کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں مگر عوام انکے جھانسے میں نہیں آئیگی ‘تحر یک انصاف کی حکومت خیبر پختونخواہ میں حقیقی تبدیلی لیکر آئی ہے مگر پنجاب میں آج بھی جرائم پیشہ لوگوں کا راج ہے حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی ۔

وہ اپنے دفتر میں لاہور ‘قصور اور شیخوپورہ کے پارٹی عہدیداروں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب اور بعدازں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عمران خان بالکل سچ کہتے ہیں کہ وہ اس ملک کے وزیر اعظم بنیں گے کیونکہ پاکستان کے 20کروڑ عوام تبدیلی کی جنگ میں عمران خان کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے بڑاسچا اور مخلص سیاسی لیڈر کوئی اور نہیں ہے اور تحر یک انصاف اقتدار میں میٹروسمیت دیگر منصوبوں میں لوٹ مار کر نیوالے حکمرانوں سے پائی پائی وصول کر یں گی اور کر پشن کرنیوالوں کو ہمیشہ کیلئے جیلوں میں ڈالا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے پارٹی انتخابات بروقت اور مکمل طور پر شفاف ہوں گے تحر یک انصاف کے پارٹی انتخابات کیلئے ممبر شپ کا میابی کے ساتھ جاری ہے اور اپر یل میں تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات مکمل ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پی کے میں پو لیس سمیت تمام اداروں کو نہ صرف سیاست سے پاک کیا ہے بلکہ وہاں پر حقیقی تبدیلی ہے اور خیبر پختونخواہ میں آنیوالی حکومت بھی تحریک انصاف کی ہوگی اور عوام کر پٹ حکمرانوں اور انکے حواریوں کو مسترد کر دیگی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :