میسی کے ننھے افغان پرستار کی یوتھ فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کے ہمراہ ٹریننگ

پیر 8 فروری 2016 16:29

میسی کے ننھے افغان پرستار کی یوتھ فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کے ہمراہ ٹریننگ

کابل (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8فروری- 2016ء) انٹر نیٹ پر پلاسٹک کی تھیلی کو جرسی بنا کر فٹ بال کھیلنے والے پانچ سالہ افغان بچے مرتضیٰ احمدی کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی ، انہوں نے بارسلونا کے سپر سٹار لائنل میسی کے نام والی مشہور زمانہ دس نمبر کی جرسی پہن کر افغان فٹ بال فیڈریشن کے کابل میں واقع ہیڈ کوارٹرز پر یوتھ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ کی ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں لائنل میسی بھی ان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کرچکے ہیں تاہم ابھی تاریخ اور مقام کا تعین نہیں ہو سکا ۔